رسائی کے لنکس

بھارت کی زمبابوے کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹیم کی فتح میں سریش رائنا اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ہی کردار ادا جنہوں نے بالترتیب 110 اور 85 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ہفتہ کو آکلینڈ میں پول بی کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی ٹیم 48.5 اوورز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

زمبابوے کی اننگز کا آغاز کچھ نہیں رہا اور اس کی تین وکٹیں محض 33 کے مجموعی اسکور پر گر چکی تھیں۔ لیکن پھر کپتان ٹیلر اور ولیمز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیلر نے پانچ چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 138 جب کہ ولیمز نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی طرف سے شامی، یادوو اور موہت شرما نے تین، تین جب کہ ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے ابتدائی بلے باز بھی جم کر نہ کھیل سکے۔ روہت شرما 16 جب کہ شیکھر دھوون چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹیم کی فتح میں سریش رائنا اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ہی کردار ادا جنہوں نے بالترتیب 110 اور 85 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلیں۔

زمبابوے کے پانیانگارا نے دو اور سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سریش رائنا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بھارتی ٹیم پول بی میں اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے اور چھ میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ زمبابوے نے اب تک صرف ایک میچ میں فتح حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG