رسائی کے لنکس

انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 111 رنز سے شکست


فائل فوٹو
فائل فوٹو

میلبورن میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 111 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی ہے۔

ہفتہ کو میلبورن میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔

ابتدائی بلے باز ارون فنچ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 135 رنز کی اننگز کھیلی۔

میکسویل 66 اور کپتان بیلی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کے اسٹیون فن نے پانچ اور براڈ نے دو جب کہ وواکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بیٹنگ کے بعد آسٹریلیا کے باؤلروں نے بھی برطانیہ کی ٹیم کو بے بس کیے رکھا صرف 92 کے مجموعی اسکور پر اس کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی طرف سے ٹیلر ہی واحد بلے باز تھے جو حریف باؤلروں کے سامنے جم کر کھیل سکے۔ انھوں نے دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 98 رنز بنائے لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 41.5 اوورز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے مارش نے پانچ جب کہ اسٹارک اور جانسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG