رسائی کے لنکس

کرسٹیانو رونالڈو کرونا وائرس کا شکار


رونالڈو کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جب کہ باقی ٹیم کا ٹیسٹ منفی رہا۔
رونالڈو کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جب کہ باقی ٹیم کا ٹیسٹ منفی رہا۔

فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بھی کرونا وائرس سے محفظ نہ رہ سکے اور ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

پرتگال کی ساکر فیڈریشن نے منگل کے روز بتایا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کرونا پازیٹو آ گئے ہیں، تاہم فیڈریشن کے مطابق رونالڈو میں کوئی ظاہری علامات نہیں ہیں۔ رونالڈو کا کرونا ٹیسٹ کب پازیٹو آیا، اس بارے میں بھی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اتوار کے روز فرانس میں نیشل لیگ کے میچ میں حصہ لیا تھا جو صفر صفر سے برابر رہا۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے سپین کے خلاف بھی ایک دوستانہ میچ کھیلا تھا۔

منجھے ہوئے فارورڈ کے طور پر مشہور کھلاڑی نے پیر کے روز ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں رونالڈو اور پرتگالی سکواڈ مل کر کھانا کھا رہے ہیں۔ تمام کھلاڑی میز پر ایک دوسرے کے قریب بیٹھے تھے اور رونالڈو بظاہر سامنے سے خود تصویر لے رہے تھے۔

رونالڈو نے، جو دنیا بھر میں اپنی مہارت اور تیز رفتار کھیل کے لیے مشہور ہیں، تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر پرتگالی میں لکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ ’’ میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ متحد‘‘۔

رونالڈو گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
رونالڈو گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

فیڈریشن نے کہا ہے کہ رونالڈو کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد پرتگال کی پوری ٹیم اور سکواڈ کے ٹیسٹ کیے گئے اور دیگر تمام کھلاڑی نیگیٹو آئے ہیں۔

پرتگالی سکواڈ کو منگل کے روز لزبن سویڈن کے خلاف میچ سے پہلے پریکٹس میں شریک ہونا تھا۔ پرتگال اور فرانس تین میچوں کے بعد تین تین پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سر فہرست ہیں۔

پرتگالی فیڈریشن نے اس بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا کہ آیا رونالڈو قرنطینہ میں ہیں اور یہ کہ وہ کتنا وقت اس میں رہیں گے؟

XS
SM
MD
LG