رسائی کے لنکس

کروایشیا کے صدر کی بوزنیا سے معافی


کروایشیا کے صدر آئیو ہوزی پووچ
کروایشیا کے صدر آئیو ہوزی پووچ

کروایشیا کے صدر آئیو ہوزی پووچ نے 1990 ء کے عشرے کے دوران بوزنیا میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی میں کروایشیا کے عمل دخل کی بنا پر بوزنیا ہرزیگووینیا سے معافی مانگی ہے۔

صدر ہوزی پووچ نے بدھ کے روز بوزنیا کی پارلیمنٹ میں یہ اعتراف کیا کہ کروایشیا کی جنگ کے دوران کی پالیسیوں نے بوزنیا کی موجودہ نسلی تقسیم اور سیاسی تعطل میں ایک کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے فروری میں اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سرائییو کے اپنے پہلے دورے کے دوران ملک کے قانون سازوں سے خطاب کیا۔

کروایشیا کے صدر نے بین الاقوامی براداری اور بوزنیا کے پڑوسیوں سے اپنے ملک کی بحالی کی کوششوں میں مدد کی اپیل کی۔

XS
SM
MD
LG