رسائی کے لنکس

اسرائیل غزہ اسپتال دھماکے کا ذمہ دار نہیں: امریکی انٹیلی جینس کا ابتدائی تجزیہ


اسپتال کی تباہی کے بعد ایک فلسطینی خاندان پناہ کی تلاش میں۔
اسپتال کی تباہی کے بعد ایک فلسطینی خاندان پناہ کی تلاش میں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اب تک کا انٹیلی جینس تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل غزہ اسپتال میں دھماکے کا ذمہ دار نہیں۔ تاہم عہدے داروں نے کہا کہ ابھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

نیشنل سکیوریٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے بدھ کو کہا کہ یہ تجزیہ جائے وقوع کے اوپر سے لی جانے والی تصویروں، انٹر سیپٹ کی گئی اور کھلے عام دستیاب معلومات پر مبنی ہے۔

انہوں نے یہ بات ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہی۔

ایکس پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ جبکہ ہم ابھی مزید معلومات جمع کر رہے ہیں، ہمارا موجودہ تجزیہ، جو کہ اوپر سے لی گئی تصاویر انٹر سیپٹ کی گئی اور کھلے عام دستیاب معلومات پر مبنی ہے، یہ ہے کہ اسرائیل غزہ کے اسپتال میں کل ہونے والے دھماکے کا زمہ دار نہیں ہے۔

اس سے قبل صدر جو بائیڈن نے دورہ اسرائیل کے دوران وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے کہا تھا جو کچھ میں نے دیکھا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ دوسری ٹیم کی کارروائی ہے ، آپ کی نہیں۔

خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق اسپتال پر دھماکے کے بارے میں متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔

غزہ کے اسپتال پر حملہ؛ اسرائیل اور فلسطینیوں کا ایک دوسرے پر الزام
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:04 0:00

غزہ کے حکام نے فوری طور پر الزام لگایا تھا کہ یہ دھماکہ اسرائیل کے فضائی حملے کی وجہ سے ہوا۔

اسرائیل نے اس الزام کو مسترد کردیاہے ۔

اس دھماکے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیل حماس جنگ: آن لائن غلط معلومات میں اضافہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:52 0:00

تل ابیب نے ویڈیو، آڈیو اور دوسری معلومات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکہ غزہ میں فعال عسکریت پسند تنظیم اسلامی جہاد کے ہدف کو خطا کردینے والے میزائیل سے ہوا تھا۔

اسلامی جہاد نے اس دعوے کی تردید کی ہے جبکہ خبر رساں ادارےایسو سی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ وہ دونوں اطراف سے کیے گئے دعوؤں کی ابھی تک غیر جانبدار تصدیق نہیں کر سکا ہے۔

اس دھماکےکے بعد صدر جو بائیڈن اور عرب رہنماؤں کے درمیان اردن میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔

امریکی صدر کی تل ابیب آمد

صدر بائیڈن بدھ کو تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ پہنچے جہاں اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔

صدر بائیڈن کے دورے کا مقصد حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل سے اظہارِ یکجہتی تھا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں غزہ کے اسپتال میں دھماکےپر بہت دکھ اور غصہ ہے۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو لا علم ہیں کہ اسپتال میں دھماکہ کیسے ہوا۔

صدر جو بائیڈن کو اسرائیل کے دورے کے بعد اردن جانا تھا جہاں ان کی عرب رہنماؤں سے ملاقات طے تھی۔تاہم منگل کو غزہ میں اسپتال پر حملے کے بعد یہ ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ کے الاھلی اسپتال پر میزائل حملے میں لگ بھگ 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حماس نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے جب کہ اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ غزہ کی ایک اور عسکری تنظیم ’اسلامی جہاد‘ کی جانب سے داغا گیا میزائل خطا ہوا جس سے اسپتال نشانہ بنا ہے۔

اسلامی جہاد نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

(اس خبر میں شامل معلومات اے پی سے لی گئی ہیں)

فورم

XS
SM
MD
LG