رسائی کے لنکس

سری لنکا نے عالمی کپ میں پاکستان سے کبھی کوئی میچ نہیں جیتا


سری لنکا نے عالمی کپ میں پاکستان سے کبھی کوئی میچ نہیں جیتا
سری لنکا نے عالمی کپ میں پاکستان سے کبھی کوئی میچ نہیں جیتا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچوں میں 76 میں پاکستان اور46 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ ایک میچ برابراور تین کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

برصغیر میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں34 پاکستان اور 29 سری لنکا نے جیتے ہیں جبکہ دو کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

عالمی کپ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمو ں کے درمیان چھ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان فاتح رہا اور سری لنکا ایک بھی میچ جیت نہیں پایا ہے۔آخری مرتبہ دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 1992ء کے عالمی کپ میں ہوا تھا۔

یہ وہ زمانہ تھا جب پاکستان کی ٹیم عمران خان کی قیادت میں اپنے عروج پر تھی اور وہ 1992 کے کپ کی فاتح بھی قرار پائی تھی۔ جبکہ اُس وقت رانا ٹنگا کی کپتانی میں سری لنکا نے ایک جارحانہ اور لڑاکا ٹیم بننے کا سفر شروع کررکھا تھا۔

پریماداسا سٹیڈیم میں اب تک کھیلے گئے دس میچوں میں پانچ پاکستان اور پانچ سری لنکا نے جیتے ہیں۔ تاہم اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے آخری تین میچوں میں پاکستان فاتح رہا ہے۔ کولمبو کے اس کرکٹ گراؤنڈ میں زیادہ تر نتیجہ اُن ٹیمو ں کے حق میں رہا ہے جنہوں نے پہلے بیٹنگ کی۔ 55 میچوں میں فاتح ٹیموں نے پہلے بیٹنگ کی تھی جبکہ 33 مرتبہ وہ ٹیمیں جیتیں جنہوں نے ہدف کا تعاقب کیا۔

XS
SM
MD
LG