رسائی کے لنکس

عالمی کپ:سری لنکا،آسٹریلیا میچ بارش کی نذر


عالمی کپ:سری لنکا،آسٹریلیا میچ بارش کی نذر
عالمی کپ:سری لنکا،آسٹریلیا میچ بارش کی نذر

دسویں عالمی کپ کے گروپ ’اے‘کی ٹیموں سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین کولمبو میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے ہوئے 32.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر146 رنز بنائے تھے جب بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ دلشان چار اور تھرنگا چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جے وردنے 23 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

سری لنکن ٹیم میں کلاسیکرا کی جگہ ہیریتھ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

XS
SM
MD
LG