رسائی کے لنکس

داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا


داعش کا سابق سربراہ ابو بکر البغدادی اختتام ہفتہ شام میں امریکہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک ہو گیا تھا۔
داعش کا سابق سربراہ ابو بکر البغدادی اختتام ہفتہ شام میں امریکہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک ہو گیا تھا۔

داعش نے اپنے گروپ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے نئے لیڈر کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

داعش کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی داعش کے نئے خلیفہ بن گئے ہیں۔

امریکہ کے خصوصی فوجی دستوں نے اختتام ہفتہ شام کے شمال مغربی علاقے میں بغدادی کے ٹھکانے کا کھوج لگا کر اس پر حملہ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، بغدادی بھاگ کر ایک سرنگ میں گھس گیا اور پھر خودکش جیکٹ کا دھماکہ کر کے خود کو ہلاک کر لیا۔

ابو بکر البغدادی نے 2014 میں اس وقت اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا جب داعش نے شام اور عراق کے وسیع علاقے پر اپنا تسلط جما لیا تھا۔

داعش کے نئے سربراہ کے متعلق معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کا نام ان لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا جنہیں ممکنہ طور پر البغدادی کا جانشین تصور کیا جاتا تھا۔

داعش کے پیغام میں اپنے پیروکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بغدادی کی ہدایت پر عمل کریں اور مغربی ملکوں کے لیے خطرہ بنے رہیں۔

ایک صوتی پیغام میں داعش نے اپنے ترجمان ابو الحسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی۔ وہ امریکہ اور کرد ملیشیا کے ایک مشترکہ آپریشن میں 27 اکتوبر کو مارا گیا تھا۔

اس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ البغدادی کے بعد داعش کا اگلا لیڈر وہی ہو گا۔

XS
SM
MD
LG