رسائی کے لنکس

روس: داغستان میں بم دھماکوں سے مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

روسی عہدے داروں نے کہاہے کہ اتوار کے روز جنوبی جمہوریہ داغستان میں دو بم دھماکوں میں ایک مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئ ۔ ان کا کہنا ہےکہ یہ حملہ علاقے اور ماسکو میں گزشتہ ہفتے کے مہلک بم دھماکوں سے منسلک ہے ۔

ماسکو اور آزر بائیجان کو ملانے والی ریلوے لائن پر علی الصبح سے قبل ہونے والے ان دھماکوں سے گاڑی کا انجن اور تعمیراتی سامان سے لد ی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے کچھ ہی دیر بعد ایک اور بم دھماکہ ہوا جس کا بظاہر ہدف امدادی کارکن تھے ، لیکن کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

ہفتے کے روز داغستان میں ایک مسلح شخص نے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور ایک اور کو زخٕمی کر دیا تھا۔
بدھ کے روز داغستان میں دو خود کش بم دھماکوں میں نو پولیس افسروں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے

حالیہ مہینوں میں مسلم اکثریت والے شمالی قفقاز کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے اپنے حملوںٕ میں اضافہ کر دیا ہے ۔
روسی صدر دیمتری مدویدف نے ، جنہوں نے گزشتہ ہفتے کے حملوں کے بعد داغستان کا دورہ کیا تھا ، عسکریت پسندوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت تر کارروائی پر زور دیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG