رسائی کے لنکس

ڈیل اسٹین کا پی ایس ایل میں ڈیبیو


آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کی وجہ سے ڈیل اسٹین پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ (فائل فوٹو)
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کی وجہ سے ڈیل اسٹین پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ (فائل فوٹو)

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین نے پاکستان سپر لیگ میں ڈیبیو کر لیا ہے۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کو ان سے بہت سی توقعات ہیں۔

اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف ایونٹ کے 14ویں میچ میں ڈیل اسٹین نے اسلام آباد کی طرف سے انٹری دی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کی وجہ سے ڈیل اسٹین پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کی ایک مرتبہ کی فاتح ٹیم کا بالنگ اٹیک مزید مضبوط ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈیل اسٹین 2007 کے بعد پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔ 13 برس قبل انہوں نے پاکستان کے خلاف کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور بہترین کارکردگی پر 'مین آف دی میچ' کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

چھتیس سالہ ڈیل اسٹین آئی سی سی رینکنگ میں کافی عرصے تک بہترین بالرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر رہے ہیں اور وہ اب تک جنوبی افریقہ کی جانب سے 93 ٹیسٹ، 125 ون ڈے اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں 439، ون ڈے میں 196 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 64 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ڈیل اسٹین محدود اوورز کی کرکٹ کا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ بھارت کی لیگ آئی پی ایل اور بنگلہ دیش کی لیگ میں بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG