رسائی کے لنکس

امریکی گانے 'ہیپی' پر رقص، چھ ایرانی گرفتار


گلوکار، فیرل ولیمز
گلوکار، فیرل ولیمز

اِس وڈیو میں تین مرد اور بغیر حجاب کے تین خواتین کو چھت اور سڑکوں پر گاتے اور رقص کرتے دکھایا گیا ہے

تہران میں پولیس نے چھ ایرانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے انٹرنیٹ پر دستیاب امریکی گلوکار، فیرل ولیمز کے مشہور گانے 'ہیپی' پر رقص کیا اور پھر یہ وڈیو شائع کی۔

اِس وڈیو میں تین مرد اور بغیر حجاب کے تین خواتین کو چھت اور سڑکوں پر گاتے اور رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔

تہران پولیس کے سربراہ نے منگل کے روز گفتگو میں کہا ہے کہ رقص پر مبنی یہ وڈیو 'ناشائستہ کلپ ہے جس سے عوام الناس کی پاکدامنی پر حرف آتا ہے'۔

ایران میں اسلامی شریعہ نافذ ہے جس میں ایک خاتون کو سر سے پیر تک حجاب ڈھانپنا پڑتا ہے۔

پولیس کے سربراہ نے مزید کہا کہ رقص کرنے والے اِن چھ افراد کی شناخت اور گرفتاری میں حکام کو محض چند ہی گھنٹے لگے۔ اس وڈیو کو اپریل میں 'اپ لوڈ' کیا گیا تھا۔

اصل کلپ کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم، اس کی نقول اب بھی دستیاب ہیں۔

گلوکار، فیرل ولیمز نے بدھ کو pharrell@ ہینڈل پر ٹویٹ کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ان چھ افراد کو 'خوشی عام کرنے کی کوشش' پر گرفتار کیا جانا 'افسوس ناک امر ہے'۔
XS
SM
MD
LG