رسائی کے لنکس

امریکہ: برفانی طوفان کے بعد شدید سردی کی لہر برقرار


برفباری تھم جانے کے بعد شہریوں کو متنبہ کیا گیا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ ِحرارت بہت زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان ’ہرکولیس‘ کے بعد جس کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں اور سکول اور سرکاری دفاتر بند کر دئیے گئے۔

برفانی طوفان کی وجہ سے 9 افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ برفانی طوفان کے بعد سے درجہ ِحرارت نقطہ ِ انجماد سے بہت نیچے گر گیا ہے۔

امریکہ میں 2014ء کے پہلے برفانی طوفان سے سب سے زیادہ متاظر ریاست میساچوسسٹس کا شہر بوسٹن ہوا جہاں 18 انچ برف پڑی جبکہ نیو انگلینڈ میں تقریباً 2 فٹ برف پڑی۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت نیویارک، نیو جرسی، پورٹ لینڈ اور مین سمیت کئی ریاستوں میں 6، 6 انچ برف پڑی۔

برفباری تھم جانے کے بعد شہریوں کو متنبہ کیا گیا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ ِحرارت بہت زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ ِ موسمیات کے مطابق ریاست منی سوٹا کے شہر ایمبیرس میں درجہ ِ حرارت منفی 38 سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
XS
SM
MD
LG