رسائی کے لنکس

برطانوی فٹبالر نے یورپی اتحاد کی حمایت کا اعلان کردیا


David and Victoria Beckham arrive at the Metropolitan Museum of Art Costume Institute Gala Benefit celebrating the opening of "Charles James: Beyond Fashion" in Upper Manhattan, New York, May 5, 2014. REUTERS/Lucas Jackson (UNITED STATES - Tags: ENTERTA
David and Victoria Beckham arrive at the Metropolitan Museum of Art Costume Institute Gala Benefit celebrating the opening of "Charles James: Beyond Fashion" in Upper Manhattan, New York, May 5, 2014. REUTERS/Lucas Jackson (UNITED STATES - Tags: ENTERTA

اکتالیس سالہ برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم ریفرنڈم سے ایک روز قبل برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت میں سامنے آئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ برطانیہ ہمیشہ عظیم رہے گا، چاہے جمعرات کے ریفرنڈم کا نتیجہ کچھ بھی ہو

فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکھم نے آج یہ اعلان کیا ہےکہ برطانیہ کی یورپی یونین میں رکنیت برقرار رکھنے کے سوال پر جمعرات کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں ان کا ووٹ یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے لیے ہوگا۔

اکتالیس سالہ برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم ریفرنڈم سے ایک روز قبل برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ برطانیہ ہمیشہ عظیم رہے گا، چاہے جمعرات کے ریفرنڈم کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔

برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا چھوڑنے کی بحث میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوڈ بیکھم نے فیس بک پر شائع ہونے والے ایک پوسٹ میں کہا کہ اب جبکہ مہم آخری معرکے میں پہنچ گئی ہے، دونوں فریقین کی طرف سے تلخیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ انھوں نے زور دیا کہ ہر ایک فریق کو اپنی رائے کا حق ہے اور اس کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیئے، چاہے یورپی ریفرنڈم کا جو بھی نتیجہ ہو۔

دنیا بھر میں اپنے کھیل کے لیے شہرت رکھنے والے فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یہ استحقاق حاصل ہوا کہ میں یورپی ملکوں کے لیےکھیلا ہوں، جہاں میرا اور میرے خاندان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے بہترین سالوں میں مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے لیے کھیلا ہے،جب یہ کلب عظیم برطانوی نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم تھا اور ڈنمارک کے گول کیپر پیٹر شمائیکل اور آئرش کپتان روئے کین اور فرانس کے کھلاڑی ایرک کینٹینا کی وجہ سے ایک زیادہ بہتر اور کامیاب ٹیم تھی۔

انھوں نے یورپی اتحاد کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک متحرک اور مربوط دنیا میں رہتے ہیں، جہاں ہم ایک قوم کے طور پر زیادہ مضبوط ہیں۔

لہذا، ہمارے بچوں اور ان کے بچوں کے لیے ہمیں دنیا کے مسائل کا سامنا تنہا ہوکر نہیں بلکہ ایک ساتھ ملکر کرنا چاہیئے۔

اور ان وجوہات کے لیے میں یورپی اتحاد کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ دے رہا ہوں۔

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ڈیوڈ بیکھم کے بیان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انھیں خوشی ہے کہ کھلاڑی کی جانب سے برطانیہ کے یورپی یونین میں ر ہنے کی حمایت کی گئی ہے۔

ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ سابق اسپائس گرل اور ڈیزائنر وکٹوریہ بیکھم نے بھی اپنے انسٹاگرام کے ایک پوسٹ میں یونین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ''مجھے اپنے ملک پر یقین ہے۔ میں اپنے بچوں کے لیے ایک ایسےمستقبل پر یقین رکھتی ہوں جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط تر ہیں۔ اسی لیے میں برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کرتی ہوں''۔

پریمیئر لیگ کے باس رچرڈ اسکوڈا مور بھی یونین کے حامی ہیں۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ لیگ کے تمام بیس کلب چاہتے ہیں کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ اپنے اتحاد کو برقرار رکھے۔

XS
SM
MD
LG