رسائی کے لنکس

رمضان کا آغاز: ڈیوڈ کیمرون کا نیک خواہشات کا پیغام


وزیر اعظم کےدفترسے جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں ڈیوڈ کیمرون نےکہا کہ ،برطانیہ ا وربیرون ملک جہاں بھی لوگ ماہ صیام منانےکی تیاریاں کررہےہیں میں انھیں اپنی نیک خواہشات کا پیغام دیتا ہوں ۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم کےدفترسے جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں ڈیوڈ کیمرون نےکہا ہے کہ برطانیہ اوربیرون ملک جہاں بھی لوگ ماہ صیام منانےکی تیاریاں کررہےہیں انھیں میں اپنی نیک خواہشات کا پیغام دیتا ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیےسال کا ایک ایسا خاص مہینہ ہےجب د ل کھول کرصدقات وخیرات دیئےجاتےہیں ۔

ماہ صیام کی برکت سےروحانیت عروج پرنظرآتی ہے اور یہ نمازوں کی ادائیگی، دوسروں کے بارےمیں غور و فکر کرنے اور اپنے بارے میں محاسبے کا وقت ہوتا ہے ۔

ڈیوڈ کیمرون نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلاح وبہبود ایک ایسی انسانی قدر ہےجس سے اسلام عبارت ہے اوریہاں برطانیہ میں مسلمان سب سے بڑے عطیہ دہندگان ہیں جودوسرے کسی بھی عقیدے کے لوگوں سےزیادہ بڑھ چڑھ کر فلاح و بہبود کےکاموں میں حصہ لیتے ہیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ بھرمیں کمیونٹی افطارپارٹیاں ہوتے دیکھ کرانھیں بہت خوشی ہوتی ہے جونہ صرف مساجد، کمیونٹی سینٹرز اور پارکوں بلکہ خیموں تک میں منعقد کی جاتی ہیں ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال بھی حکومت برطانیہ' بڑا افطار' پروگرام کےساتھ تعاون کررہی ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لیڈز سےلوٹن اور ووکنگ سے مانچسٹر تک ہرچھوٹے بڑے شہرمیں منعقدہ 'بڑا افطار' تقریبات میں تمام عقیدوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

برطانوی وزیرِاعظم نے یاد دہانی کرائی کہ عید کے چند دن بعد ہی پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ یاد منائی جائے گی جس میں برصغیر سے دس لاکھ سے زائد جوان شریک ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جوان دنیا کے دوسرے کونے تک گئے تاکہ ہماری آزادی کی جنگ لڑیں اور ان کی جرات، بہادری اور بے غرضی نے ہماری آزادی کو تحفظ فراہم کی لہذا، ان کے بقول، اس رمضان المبارک کے موقع پرہمیں ان کی قربانی کی یاد بھی تازہ کرنی چاہیے۔

برطانوی وزیرِاعظم نے اپنے ویڈیو پیغام کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا ہے کہ اس مقدس مہینے میں آپ جہاں بھی ہوں میری طرف سے آپ سب کو روزوں کی مبارکباد !

XS
SM
MD
LG