رسائی کے لنکس

عام شہریوں کو جانی نقصان سے بچایا جائے: امریکی جنرل


جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس
جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس

مشرقِ وسطیٰ اور وسط ایشیا میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس نے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنے فوجیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ عام شہریوں کو جانی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے کچھ زیادہ کوشش کریں۔

پیٹرئیس نے اپنی کمان کی ویب سائٹ کے لیے جمعرات کے روز ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اِس وقت افغانستان میں میدانِ جنگ میں کارروائیاں کرنے کے لیے قواعد و ضوابط وہی ہیں جو عراق میں ہیں۔

لیکن اُنھوں نے عام شہریوں کو محفوظ رکھنے پر مزید زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن ضوابط کا اطلاق دونوں ملکوں میں مختلف طریقوں سے کیا جارہا ہے۔

جنرل پیٹرئیس نے کہا کہ فوجیوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اُن کی مقامی کارروائیاں طالبان کو شکست دینے کے لیے پوری جنگ اور لوگوں کو افغان حکومت کی حمایت پر آمادہ کرنے کی کوششوں پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

اُنھوں نے نشاندہی کی کہ جب بین الاقوامی فوجوں کے ہاتھوں عام شہری مارے جاتے ہیں تو یہ نہ صرف ایک المیہ ہوتا ہے بلکہ طالبان کے پروپیگنڈے کے لیے ایک فتح بھی ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG