امریکی ریاست ٹینیسی میں منگل کو تیز آندھی اور آسمانی بگولوں نے تباہی مچا دی۔ طوفان سے درجنوں مکانات تباہ اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاست کے صدر مقام نیش ول میں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفان سے تباہی

1
ریاست ٹینیسی کے علاقے مشرقی نیش ول میں تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

2
تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے طوفان سے مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

3
تیز ہواؤں سے درخت، کھمبے اور مکانوں کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ بعض عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

4
بگولے سے تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دب کر زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔