رسائی کے لنکس

امریکہ: طوفانوں اور بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی


ہفتہ کو دیر گئے حکام نے یہاں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ ایک پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد کی گئی۔ یہ بچہ ایک گاڑی میں سوار تھا جو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بگولوں اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں اور بگولوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیکساس میں ہفتہ کو دیر گئے طوفانی بگولوں سے ہونے والی تباہی سے کم امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں یہی شدید خراب موسم 18 افراد کی ہلاکت کا سبب بن چکا ہے۔

بدھ کو ریاست میسسیپی میں لاپتا ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہفتہ کو برآمد ہوئیں جس سے اس ریاست میں موسم کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی۔

میسسیپی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے محکمے کے ترجمان گریگ فلین کے مطابق یہاں 56 افراد زخمی ہوئے جب کہ 241 گھر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

اتوار کی رات سے پیر تک بھی یہاں شدید طوفانوں اور بگولوں کی پیش کی گئی ہے۔

ریاست الاباما میں سیلاب کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے پوری ریاست میں تقریباً 190 شاہراہیں بند ہو گئیں۔

ہفتہ کو دیر گئے حکام نے یہاں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ ایک پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد کی گئی۔ یہ بچہ ایک گاڑی میں سوار تھا جو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔ اسی گاڑی میں سوار ایک 22 سالہ نوجوان ابھی تک لاپتا ہے۔

ریاست ٹینیسی میں چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جن کی لاشیں اس کار سے برآمد ہوئیں جو ایک کریک میں پھنس گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG