رسائی کے لنکس

پاکستان: زلزلے سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ، تعداد 348 ہو گئی


بدھ کی رات آواران کے علاقے مشکے میں ملبے سے مزید 20 افراد کی لاشیں ملیں۔ ضلع کیچ میں اب تک 43 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 348 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات بلوچستان میں آواران کے علاقے مشکے میں ملبے سے مزید 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد آواران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 305 ہو گئی ہے۔ ادھر ضلع کیچ کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع میں اب تک 43افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسرے روز بھی زلزلہ اور آفٹر شاکس
ضلع آواران میں مسلسل دوسرے روز بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہاجن کی شدت 5.9 تک ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور، شانگلہ اور گرد ونواح میں4.7 شدت کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے جن سے شانگلہ چترال اور پشاور، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز الپوری اور ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدید 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ِہندوکش میں 163 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
XS
SM
MD
LG