رسائی کے لنکس

بھارت: شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی

بہت سے افراد لو لگنے اور پانی کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس شدید گرم موسم میں سایہ دار جگہوں میں ہی رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

بھارت میں حالیہ شدید گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے اور ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ موسم کی یہ شدت آنے والے دنوں میں بھی برقرار رہے گی۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں جنوبی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانا شامل ہیں جہاں محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

حالیہ دونوں میں یہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا اور شدید گرمی اور لو یہاں زیادہ تر اموات کا سبب بنی۔

بہت سے افراد لو لگنے اور پانی کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس شدید گرم موسم میں سایہ دار جگہوں میں ہی رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

بھارت میں مئی اور جون سال کے گرم ترین مہینے ہوتے ہیں جن میں عموماً درجہ حرارت 42 سے 47 درجے سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG