ہالی ووڈ کی معروف امریکی اداکارہ ڈیبی رینالڈز اپنی بیٹی کیری فشر کے انتقال کے ایک روز بعد 84 برس کی عمر میں چل بسیں، ڈیبی کو بدھ کو کیلیفورنیا کی ریاست کے بیورلی ہلز کے قصبے میں اپنے بیٹے کے گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبی امداد کے لیے لاس اینجلس کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
معروف اداکارہ ڈیبی رینالڈز انتقال کر گئیں

1
ایک روز قبل ہی ڈیبی کی بیٹی کیری فشر کا سفر میں دوران پرواز دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگيا۔

2
ہالی ووڈ کی معروف امریکی اداکارہ ڈیبی رینالڈز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

3
ڈیبی کو بدھ کو بیورلی ہلز کے قصبے میں اپنے بیٹے کے گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبی امداد کے لیے لاس اینجلس کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

4
ڈیبی رینالڈز نے 1952 میں سنگن، ان دی رین نامی فلم میں جین کیلی کے ساتھ مقابل کام کیا۔