ہالی ووڈ کی معروف امریکی اداکارہ ڈیبی رینالڈز اپنی بیٹی کیری فشر کے انتقال کے ایک روز بعد 84 برس کی عمر میں چل بسیں، ڈیبی کو بدھ کو کیلیفورنیا کی ریاست کے بیورلی ہلز کے قصبے میں اپنے بیٹے کے گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبی امداد کے لیے لاس اینجلس کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
معروف اداکارہ ڈیبی رینالڈز انتقال کر گئیں
5
میری فرانسس ڈیبی رینولڈز 1932 میں امریکی ریاست ٹیکساس کے قصبے ال پاسو میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے تین بار شادی کی۔
6
50 اور 60 کے عشرے میں ڈیبی ہالی وڈ کی معروف ہستیوں میں سے ایک تھیں جنھوں نے کئی موسیقی سے لبریز اور مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
7
سنگن ان دی رین میں بہترین کام کی وجہ سے محض 19 برس کی عمر میں ہی وہ ایک سٹار بن چکی تھیں۔
8
ڈیبی کے بیٹے ٹوڈ فشر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "وہ کیری (فشر) کے پاس جانا چاہتی تھیں۔"