رسائی کے لنکس

’دیکھ مگر پیار سے‘ کا ٹریلر ہٹ، 5 لاکھ افراد کو اپنا دیوانہ بنا دیا


آنے والی فلموں میں ’موڑ‘ کا ٹریلر 7 جولائی کو ریلیز ہوا جسے دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم رہی، جبکہ پاکستانی باکسر حسین شاہ کی زندگی پر بننے والی فلم ’شاہ‘ کے ٹریلر کو دو لاکھ پچیس ہزار افراد نے دیکھا، حالانکہ شاہ کا ٹریلر یکم جولائی کو ریلیز ہوا تھا

کراچی ... پاکستانی فلم ’دیکھ مگر پیار سے‘ کی نمائش میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔ لیکن، فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی نہ صرف تہلکہ مچا دیا بلکہ نیا ریکارڈ بناتے ہوئے تقریباً 5 لاکھ افراد کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

ٹریلر 12 جولائی کو فلم کے آفیشل فیس بک پر جاری کیا گیا اور صرف دو دن کے اندر، چار لاکھ 67 ہزار افراد نے اسے دیکھا اور پسند کیا۔

پاکستانی سینما کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی فلم کے ٹریلر کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہو۔

فلم کی پروموشن کے لئے ذمے داریاں ادا کرنے والی فرم انسا ئیکلومیڈیا کی پبلسسٹ، سحر اقبال نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ’دیگر آنے والی فلموں میں ’موڑ‘ کا ٹریلر 7 جولائی کو ریلیز ہوا جسے دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم رہی جبکہ پاکستانی باکسر حسین شاہ کی زندگی پربننے والی فلم ’شاہ‘ کے ٹریلرکو دو لاکھ پچیس ہزار افراد نے دیکھا حالانکہ شاہ کا ٹریلر یکم جولائی کو ریلیز ہوا تھا۔‘

’دیکھ مگر پیار سے‘ رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں عمیمہ ملک کے ہیرو ہوں گے سکندر رضوی۔

سکندر رضوی کی یہ پہلی فلم ہے۔ شائنی ٹوائے گنز کے بینرتلے علی مرتضیٰ کی پروڈیوس کردہ ’دیکھ مگرپیار سے‘ کی ڈائریکشن دی ہیں اسد الحق نے۔

فلم 14 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG