رسائی کے لنکس

ڈنمارک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 5گرفتار


ڈنمارک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 5گرفتار
ڈنمارک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 5گرفتار

ملک کے حساس ادارے پی ای ٹی کے سربراہ جیکب شارف کے مطابق ایجنسی نے چار "مسلم انتہا پسند" گرفتار کرلیے ہیں جو ان کے بقول "جیلنڈز پوسٹن" نامی اخبار کے دفتر پرحملہ کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قتل کرنے کی سازش تیار کررہے تھے۔یہ حملہ جلد ہی کیا جانے والا تھا۔

ڈنمارک میں ایک اخبار کے دفتر پر حملے کےمبینہ منصوبے میں ملوث ہونے کے شبہ میں حکام نے دارالحکومت سٹاک ہوٕ م سے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور شخص کو سویڈن میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملک کے حساس ادارے پی ای ٹی کے سربراہ جیکب شارف کے مطابق ایجنسی نے چار "مسلم انتہا پسند" گرفتار کرلیے ہیں جو ان کے بقول "جیلنڈز پوسٹن" نامی اخبار کے دفتر پرحملہ کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قتل کرنے کی سازش تیار کررہے تھے۔یہ حملہ جلد ہی کیا جانے والا تھا۔

یہ اخبار سن 2005سے حملوں کا شکار ہے جب اس نے پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے جس پر مسلم معاشروں میں شدید اشتعال پھیل گیا تھا اورپوری دنیا میں مسلمانوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا اور تب سے کئی مرتبہ اس اخبار اور کارٹون بنانے والے شخص کے خلاف کئی ممکنہ حملے ناکام بنائے جاچکے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والوں میں ایک 44سالہ شخص تیونس کا شہری ہے جبکہ ایک لبنان کا پیدائشی اورڈنمارک میں پناہ کا طالب ایک عراقی ہے۔ چوتھے شخص کی شناخت ابھی واضع نہیں ۔ حساس ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو دارالحکومت کوپن ہیگن کے مضافات سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک مشین گن ، سائلنسر اور گولہ بارود بھی درآمد کیا ہے۔

سویڈن میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک پانچویں شخص کو گرفتار کیا ہے جو اس مبینہ منصوبے میں شریک تھا۔ سویڈن کا یہ شہری تیونس نژاد بتایا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بظاہر ان تازہ گرفتاریوں کا گیارہ دسمبر کو سٹاک ہوم میں خود کش دھماکے سے نہیں ہے۔

ڈنمارک اور سویڈن کے سیکیورٹی اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاوں تھا اوروہ اس منصوبے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

ڈنمارک کے وزیراعظم لارس لیوکے راس موسن نے کہا ہے کہ انہیں اس خبر سے صدمہ پہنچا ہے مگر انہوں نے کہا کہ دہشت گردکارروائیوں سے وہ اپنی اقدار تبدیل نہیں کریں گے۔

گرفتار شدگان کوابتدائی قانونی کارروائی کے لئے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حالیہ کچھ عرصے میں برطانیہ سمیت یورپ کے چند اور ملکوں میں بھی دہشت گرد منصوبوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور برطانیہ میں نو افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG