رسائی کے لنکس

logo-print

دیو آنند کی جانب سے 88 ویں سالگرہ کے موقع پر نئی فلم کا تحفہ


دیو آنند کی جانب سے 88 ویں سالگرہ کے موقع پر نئی فلم کا تحفہ

بالی ووڈ فلمو ں میں سدا بہار ہیرو کے نام سے شہرت رکھنے والے دیوآنند اپنی 88 ویں سالگرہ پر فلم بینوں کو نئی فلم" چارج شیٹ " بطور تحفہ دینے جارہے ہیں۔ آج یعنی پیر کو ان کا جنم دن ہے جبکہ صرف 3 دن بعد ان کی نئی فلم 30 ستمبر کور یلیز ہونے جارہی ہے ۔

دیوآنند فلم "چارج شیٹ" میں بطور اداکار تو نظر آئیں گے ہی اس کے علاوہ وہی اس فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ان کی آخری فلم"مسٹر پرائم منسٹر " سن 2005ء میں ریلیز ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر کوئی بھی کارنامہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔

دیوآنند کا تعلق ضلع نارول سے ہے دیوآنند کا پورا نام دھرم دیو آنند ہے لیکن وہ صرف دیو آنند کے نام سے پوری دنیا میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی تاریخ پیدائش 26 ستمبر 1923ہے۔ وہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تحصیل نارول کے علاقے شکر گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے لاہور سے تعلیم حاصل کی ۔

سن1946ء میں انہوں نے بالی ووڈ فلموں کا رخ کیا ۔ ان کی پہلی فلم " ہم ایک ہیں " تھی جبکہ دیگر کامیاب فلموں میں کالا پانی، تیرے گھر کے سامنے، گائیڈ ، جانی میرا نام، جیول تھیف، ہیرا پنا، پریم پجاری، ہرے راما ہرے کرشنا، دیس پردیس اور لوٹ مار شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG