رسائی کے لنکس

ڈھاکہ میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 32 افراد ہلاک


بوڑی گنگا
بوڑی گنگا

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب کشتی ڈوبنے سے کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لاپتا ہیں۔

حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی رات بوڑی گنگا دریا میں صدر گھاٹ بندر کے قریب پیش آیا، جب پانی کا بہائو تیز تھا۔ کشتی میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ امدادی کارکن غوطہ خوروں کی مدد سے لاپتا افراد کو تلاش کررہے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے امدادی کارکنوں کے حوالے سے بتایا کہ مارننگ شپ نام کی کشتی اس وقت ڈوبی جب وہ ایک تیز رفتار بڑی کشتی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے کے واقعات عام ہیں اور کبھی گنجائش سے زیادہ افراد سوار کرنا اور کبھی موسم کی خرابی وجہ بنتی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امدادی کارکنوں نے کم از کم 30 لاشیں نکال لی ہیں جن میں کئی بچے شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مزید بیس مسافر لاپتا ہیں۔

XS
SM
MD
LG