رسائی کے لنکس

روہنگیا مہاجرین کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 12 ہلاک


فائل
فائل

یہ دردناک خبر سب سے پہلے ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے جاری کی، جس کا کہنا ہے کہ ’’اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ریاستِ رخائن کی صورت حال اب بھی کتنی پریشان کُن ہے‘‘

اتوار کی رات گئے کشتی ڈوبنے کے ایک واقعے میں کم از کم 12 روہنگیا ہلاک ہوئے، جو میانمار میں تشدد کی کارروائیوں سے بچ کر پناہ کے حصول کے لیے بنگلہ دیش آ رہے تھے۔

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ دریا سے 12 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں سے 10 بچوں کی، ایک خاتون اور ایک مرد کی ہیں۔

اندازے کے مطابق، کشتی میں 40 سے 100 تک مسافر سوار تھے، جو دریائے نیف میں ڈوب گئی، جو میانمار اور بنگلہ دیش کو تقسیم کرتا ہے۔

یہ دردناک خبر سب سے پہلے ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے جاری کی، جس کا کہنا ہے کہ ’’اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ریاستِ رخائن کی صورت حال اب بھی کتنی پریشان کُن ہے‘‘۔

اگست کے آخر سے اب تک میانمار کی ریاستِ رخائن سے بھاگ کر پانچ لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG