رسائی کے لنکس

ڈھاکہ میں آتش زدگی ، 116 سے زائد افراد ہلاک


بنگلادیش کے دارالحکومت میں اس ہفتے پیش آنے والا یہ دوسرا ہلاکت خیز حادثہ ہے۔ منگل کے روزڈھاکہ میں ایک عمارت منہدم ہو گئی تھی جس میں کم ازکم 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جمعرات کی شب پیش آنے والے آتش زدگی کے ایک واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 116 ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ درجنوں زخمی ڈھاکہ کےمختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

یہ 40برسوں میں لگنےوالی آگ کا بدترین واقعہ ہے۔

آگ کوبجھا دیا گیا ہےلیکن لاشوں کو نکالنے کےلیےامدادی کارکنوں کی کارروائی جمعےکی صبح بھی جاری رہی اورمرنے والوں کی تعداد میں اضافےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

فائربرگیڈ کے حکام کاکہنا ہے کہ شہر کے ایک پُرانے اور گنجان آبادی والے علاقےنذیرہ بازار میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے قریب کی رہائشی اور کاروباری عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ بہت سے افراد اپنےفلیٹوں میں جل کر مرگئے۔

حادثے کی وجوحات کے بارے میں سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک کیمیکل فیکٹری میں لگی تھی جِس کے بعد وہاں ایک الیکٹریکل ٹرانسفارمر پھٹ گیا۔

بنگلادیش کے دارالحکومت میں اس ہفتے پیش آنے والا یہ دوسرا ہلاکت خیز حادثہ ہے۔ منگل کے روزڈھاکہ میں ایک عمارت منہدم ہو گئی تھی جس میں کم ازکم 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔




XS
SM
MD
LG