بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بلند و بالا عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
کئی میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد 7 بتائی گئی ہے۔
اس عمارت میں زیادہ تر دفاتر قائم تھے۔
آگ لگنے کے بعد کئی لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے 19 منزلہ عمارت کی کھڑکیوں سے نیچے چھلانگیں لگا دیں۔
یہ عمارت ڈھاکہ کے کاروباری مرکز بانانی میں واقع ہے۔
آخری اطلاعات آنے تک درجنوں فائر فائٹرز شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے اور کئی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضا سے آگ پر پانی پھینکا جا رہا تھا۔
انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈز کے 22 یونٹ طلب کیے ہیں، امدادی کارروائیوں کے لیے فوج، نیوی اور پولیس سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
آتش زدگی کے اس واقع میں کم از کم 45 افراد کے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں گزشتہ برسوں کے دوران آتش زدگی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک بھی ہوئے۔
آتش زدگی کی وجہ عموماً حفاظتی قواعد سے متعلق قوانین پر عمل درآمد میں کوتاہی ہے۔
پچھلے مہینے ڈھاکہ میں اس وقت کم ازکم 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب شہر کے ایک قدیم حصے میں کئی رہائشی عمارتیں آتش زدگی کے نتیجے میں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔
فیس بک فورم