رسائی کے لنکس

ڈیزل کے دھوئیں سے کینسر ہوسکتاہے: عالمی ادارہ صحت


صحت کے عالمی ادارے نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ڈیزل کے دھوئیں سے سرطان کا مرض لاحق ہوسکتا ہے جس سے بچپنے کے لیے گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کے معیار کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارے نے کہا کہ ڈیزل کے دھوئیں کی مثال دوسروں کی سگریٹ نوشی سے عام لوگوں کی صحت پر پڑنے والے اثرات جیسی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا یہ اعلان ایک نئی تحقیق پر بین الاقوامی ماہرین کے ہفتے بھر کی نظرثانی کے بعد سامنے آیا ہے۔

طویل عرصے تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 12 ہزار سے زیادہ ایسے بچوں کا مطالعہ کیاتھا جنہیں اکثر ڈیزل کے دھوئیں کا سامنا رہتا ہے۔

1988ء میں صحت کے عالمی ادارے نے اس خدشے کااظہار کیاتھاکہ ڈیزل کا دھواں ممکنہ طور پر سرطان کا باعث بن سکتا ہے۔

حالیہ تحقیق کے بعد عالمی ادارنے کےکینسر کے خطرے کی سطح میں اضافہ کردیا ہے۔

حالیہ برسوں میں، بالخصوص شمالی امریکہ اور یورپ میں صنعتی شعبے نے دھوئیں کے انسانی صحت پر خطرے کے پیش نظر ایسے ڈیزل انجن متعارف کرائے ہیں جن کے دھوئیں میں گندھک کی سطح اور دیگر مضرصحت اجزا کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے ۔

XS
SM
MD
LG