رسائی کے لنکس

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی


پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے ’اوگرا‘ نے مختلف اقسام کے ایندھن کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو جاری کیا جانے والا نرخ نامہ یکم جون سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 3.39 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جو آئندہ ماہ سے 99.97 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ کمی یعنی 10.74 فیصد ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (ایچ او بی سی) ایندھن میں کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 125.07 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ اور خصوصاً بار بردار گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.28 فیصد کمی کے بعد 105.77 روپے فی لیٹر متعین کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5.9 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے اور یکم جون سے یہ 94.05 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG