رسائی کے لنکس

پنجاب اسمبلی کا کورم اور ظہرانہ پیکیج کا نسخہ


کورم پورا کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے” ظہرانہ پیکیج “متعارف کرایا گیا۔

حکومت پنجاب نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا رکھنے کا ایک منفرد اور تیر بہدف نسخہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اس کارگر نسخے کو ”ظہرانہ پیکیج “ کا نام دیا گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جب سے اس پر عمل شروع ہوا ہے اسمبلی کا اجلاس تو کامیابی سے چل ہی رہا ہے، اور اس دوران کئی اہم بل بھی باآسانی منظور کرا لیے گئے۔ جن میں بلدیاتی انتخابات کا چھ ماہ تک التوااور میٹرو بس سروس جسے اہم بل بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے جمعے کے روز ایک خصوصی رپورٹ میں ’ ظہرانہ پیکیج ‘کے تحت ارکان اسمبلی کے لئے باقاعدہ کھانا لاتے اور اسے تیار کرتے دکھایا گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کئی اہم قانونی مسودے کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے منظور ہونے سے رہ جاتے تھے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے” ظہرانہ پیکیج “متعارف کرایا گیا۔

دوسری جانب حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ روٹین کا کام ہے اور اراکین اسمبلی نے کوئی دعوت نہیں اڑائی، انہیں سادہ کھانا کھلایا گیا ہے۔

اپوزیشن کا الزام ہے کہ شہباز شریف بیوروکریسی کے ذریعے حکومت چلارہے ہیں۔ اور عوامی نمائندوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے انہیں کھانے کھلائے جارہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG