رسائی کے لنکس

ال سالواڈور: پاناما کے اعزازی سفارت کار مردہ پائے گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ال سالواڈور کے اٹارنی جنرل اور پولیس کا کہنا ہے کہ کارلوس آرمینڈو لیمس کی نعش دارالحکومت سان سالواڈور  میں واقع ایسکالان کالونی میں کھڑی ایک گاڑی سے ملی ہے۔

لاطینی امریکہ کے ملک ال سالواڈور کے حکام کا کہنا ہے کہ پاناما کے اعزازی سفارت کار کی لاش ملی ہے اور ان کے سر پر گولیاں لگنے کے زخم تھے۔

ال سالواڈور کے اٹارنی جنرل اور پولیس کا کہنا ہے کہ کارلوس آرمینڈو لیمس کی نعش دارالحکومت سان سالواڈور میں واقع ایسکالان کالونی میں کھڑی ایک گاڑی سے ملی ہے۔

لیمس سالواڈور کے شہری ہیں اور وہ گزشتہ 20 سال سے پاناما کے اعزازی قونصلر کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

استغاثہ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ان کے پاس اس واقعہ کے محرکات سے متعلق کوئی اہم شواہد نہیں ہیں۔ تفتیش کاروں نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا کہ آیا یہ قتل ہے یا خود کشی کا واقعہ ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق جس گاڑی سے ان کی نعش ملی ہے وہ ان کے محافظ کی تھی تاہم گولیاں لیمس کی اپنی بندوق سے چلائی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG