رسائی کے لنکس

ڈسکوری خلائی سٹیشن کے سفر پر روانہ


امریکی خلائی شٹل ڈسکوری چھ امریکی اور ایک جاپانی خلابا ز کو لے کر جنوب مشرقی امریکی ریاست فلوریڈا کے کینڈی اسپیس سنٹر سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ ہو گئی ہے ۔

ناسا کا کہنا ہے کہ روانگی پیر کی صبح گرین وچ ٹائم کے مطابق 10 بج کر 21 منٹ پر ہوئی

یہ اس خلائی شٹل فلیٹ کی ایک آخری طے شدہ پرواز ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ وہ اس سال کے ختم ہونے سے قبل اس فلیٹ کو ریٹائر کر دے گا۔ اب اس کی صرف تین پروازیں باقی رہ گئی ہیں۔

توقع ہے کہ ڈسکوری بدھ کے روز خلائی سٹیشن پہنچ جائے گی ۔ وہ خلا میں گردش کرتی ہوئی لیبارٹری میں فاضل پرزے اور سائنسی تجربات کا سامان پہنچائے گی ۔

یہ پہلا مشن ہو گا جب چار خواتین ایک ہی وقت میں خلائی سٹیشن پر موجود ہوں گی ۔ تین خواتین شٹل کے عملے میں شامل ہیں اور ایک پہلے ہی خلائی سٹیشن پر موجود ہے ۔

اتوار کے روز ایک روسی خلائی جہاز سویوز نئے عملے کے تین ارکان کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچا تھا۔


XS
SM
MD
LG