رسائی کے لنکس

logo-print

حجاب سے روکنے پر ڈزنی لینڈ کی انتظامیہ پر مقدمہ


حجاب سے روکنے پر ڈزنی لینڈ کی انتظامیہ پر مقدمہ

ایک امریکی مسلمان خاتون نے ریاست کیلی فورنیا میں قائم مشہور زمانہ تفریحی پارک ڈزنی لینڈ کی انتظامیہ کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس نے الزام لگایا ہے کہ اسے حجاب پہن کر نوکری کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

مراکش سے تعلق رکھنے والی Imane Boudlalکا موقف ہے کہ وہ پارک کے ”قصہ گو کیفے “میں کام کرتی ہیں اور رمضان میں حجاب پہن کر کام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے انھیں لوگوں کے سامنے اسکارف پہننے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یا تو وہ حجاب چھوڑ دیں یا پھر نوکری۔

ڈزنی پارک کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ وہ Boudlalکے لیے کوئی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پارک کی ترجمان سوزی براؤن کا کہنا ہے کہ ان کے ملازمین کو کام کے اوقات میں مخصوص لباس فراہم کیا جاتا ہے اور انھوں نے Boudlalکو پس پردہ کام کرنے کے مواقع بھی دیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG