رسائی کے لنکس

جوکووچ نے فیڈرر کو ہرا کر ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا


نوویک جوکووچ ومبلڈن ٹرافی کے ساتھ
نوویک جوکووچ ومبلڈن ٹرافی کے ساتھ

دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو ومبلڈن فائنل میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6 (7-5), 1-6, 7-6 (7-4), 4-6, 13-12 (7-3) سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔

یہ مقابلہ چار گھنٹے 57 منٹ تک جاری رہا جو ومبلڈن فائنل کی تاریخ کا سب سے طویل میچ ثابت ہوا۔ اس میچ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔ تاہم جوکووچ نے اپنے اعصاب پر بہتر انداز میں قابو پاتے ہوئے یہ مقابلہ جیت لیا۔

تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس میچ میں دونوں عظیم کھلاڑی بہت مستعد دکھائی دئے۔ یہ ٹائٹل جیتنے کے بعد سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ یوں وہ راجر فیڈرر کے ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز سے صرف چار ٹائٹل پیچھے رہ گئے ہیں۔

یہ جوکووچ کا پانچواں ومبلڈن ٹائٹل ہے جبکہ ان کے حریف راجر فیڈرر یہ ٹائٹل 8 مرتبہ جیت چکے ہیں۔

32 سالہ جوکووچ اور 37 سالہ فیڈرر نے اب تک ایک دوسرے کے خلاف 47 مرتبہ مقابلہ کیا ہے جن میں سے جوکووچ نے 26 اور راجر فیڈرر نے 22 مرتبہ فتح حاصل کی ہے۔

ومبلڈن میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں میں جوکووچ ماضی کے عظیم کھلاڑی بیون بورگ کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG