رسائی کے لنکس

وینزویلا: جیل میں ہنگامہ آرائی اور آتش زدگی، 68 افراد ہلاک


قیدیوں کے لواحقین متاثرہ پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہیں۔
قیدیوں کے لواحقین متاثرہ پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہیں۔

ریاست کارا بوبو کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار جیزز ستاندر نے کہا کہ پولیس تھانے میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے اور ڈاکٹر لاشوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا کے ایک پولیس اسٹیشن کے قید خانے میں ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

واقعہ ریاست کارا بوبو کے شہر ویلنشیا میں پیش آیا تاہم حکام نے تاحال واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

ہنگامہ آرائی اور آتش زدگی کی اطلاع ملنے کےبعد متاثرہ پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہونے والے قیدیوں کے لواحقین کو پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے منتشر کردیا ہے۔

چیف پراسکیوٹر ولیم ساب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پراسیکیوٹر آفس عوام سے وعدہ کرتا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

ریاست کارا بوبو کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار جیزز ستاندر نے کہا کہ پولیس تھانے میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے اور ڈاکٹر لاشوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

وینزویلا کے قید خانے اور جیل گنجائش سے زیادہ قیدیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی موجودگی کے باعث بدنام ہیں اور جیلوں میں ہونےو الے جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی میں ہر سال درجنوں قیدی مارے جاتے ہیں۔

مقامی صحافیوں کو کہنا ہے کہ بعض جیلوں میں قیدی کھلے عام مشین گنیں اور دستی بم تک لے کر گھومتے ہیں اور دھڑلے سے منشیات استعمال کی جاتی ہے لیکن وہاں تعینات محافظ کوئی ایکشن نہیں لے پاتے۔

XS
SM
MD
LG