رسائی کے لنکس

افغانستان: متحارب طالبان گروہوں میں جھڑپیں، درجنوں شدت پسند ہلاک


فائل
فائل

یہ داخلی لڑائی ہفتے کی رات طالبان کے دو کمانڈروں ملا صمد اور ملا ننگیالی کے درمیان چھڑی، جو طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیب اللہ کے سابق حامی، جو اپنے پیش رو ملا اختر کی ہلاکت کے بعد طالبان کے لیڈر بنے

مغربی افغانستان میں طالبان کے دو متحارب گروہوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات مقامی حکام نے' وائس آف امریکہ' کو بتائی ہے۔

ہرات گورنر کے ترجمان، جیلانی فرہاد کے مطابق، مغربی صوبہ ہرات میں خفان علاقے کے شندباد ضلعے میں دو فریق میں جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 40 طالبان شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

صوبائی حکام نے 'وائس آف امریکہ' کو بتایا کہ جھڑپوں میں دونوں فریق کے درجنوں شدت پسند زخمی ہوئے ہیں۔

یہ داخلی لڑائی ہفتے کی رات طالبان کے دو کمانڈروں ملا صمد اور ملا ننگیالی کے درمیان چھڑی، جو طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیب اللہ کے سابق حامی، جو اپنے پیش رو ملا اختر کی ہلاکت کے بعد طالبان کے لیڈر بنے۔ ملا اختر منصور مئی 2016 کو ہمسایہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملےمیں ہلاک ہوئے تھے۔

ننگیالی کا تعلق ملا محمد رسول کے گروپ سے ہے جس نے طالبان کی قیادت سے تعلقات ختم کر دیے ہیں، جو ملک میں باغی گروپ کے الگ دھڑے کے طور پر کارروائیاں کرتا رہا ہے۔

اس گروپ نے تحریک کے سربراہ کے طور پر ہیب اللہ سے وفاداری کا عہد کرنے سے انکار کیا ہے۔ علیحدگی کے بعد سے، دونوں گروپ ہرات اور ملک کے دیگر مقامات پر کبھی کبھار جھڑپوں میں ملوث رہے ہیں۔

غزنی آپریشن

ایک اور خبر کے مطابق، جنوبی صوبہ غزنی میں افغان سلامتی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں طالبان باغی ہلاک ہوچکے ہیں، جس نے صوبے میں شدت پسندوں کے خلاف نئی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

غزنی کے پولیس سربراہ، جنرل محمد زمان نے 'وائس آف امریکہ' کو بتایا کہ غزنی کے کشیدگی کے شکار ضلع اندار میں 38 طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔

زمان نے بتایا کہ ایک مقامی طالبان کمانڈر، جن کی شناخت قاری فضل الرحمٰن عرف قاری کوچی کے طور پر کی گئی ہے، اور دو گروپ لیڈر جن کی شناخت عبد العلی اور عمر فاروق کی گئی ہے، اس کارروائی کے دوران مارے جا چکے ہیں۔

یہ مشترکہ کارروائی افغان خصوصی افواج اور امریکی افواج نے مل کر کی ہے، جو ایسے وقت شروع کی گئی ہے جب طالبان نے ضلع اندار میں پولیس صدر دفتر پر چاروں اطراف سے چڑھائی کی، جس دوران تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے، جن میں شہری بھی شامل ہیں؛ جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG