رسائی کے لنکس

غلط لیبل والی مانع حمل ادویہ ساز کمپنیوں پر مقدمہ


جن 117 عورتوں نے ان کمپنیوں پر مقدمہ کیا ہے ان میں سے چار کے علاوہ باقی تمام غلط لیبل والی ادویہ کے استعمال کے دوران حاملہ ہوئیں جبکہ 94 نے بچوں کو جنم دیا۔

غلط لیبل والی مانع حمل ادویات استعمال کرنے کے دوران حاملہ ہونے والی ایک سو زائد عورتوں نے چار امریکی ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف مقدمہ کر دیا ہے۔

یہ عورتیں اینڈو فارماسوٹیکل اور مختلف ناموں سے مانع حمل گولیاں بنانے یا تقسیم کرنے والی دیگر کمپنیوں سے اپنے درد اور تکلیف، طبی اخراجات، اس دوران نہ ملنے والی تنخواہوں اور کچھ کیسوں میں اس سے پیدا ہونے والے بچوں کے 18 سال کی عمر تک کے اخراجات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

جن 117 عورتوں نے ان کمپنیوں پر مقدمہ کیا ہے ان میں سے چار کے علاوہ باقی تمام غلط لیبل والی ادویہ کے استعمال کے دوران حاملہ ہوئیں جبکہ 94 نے بچوں کو جنم دیا۔

مانع حمل گولیوں میں ایسے ہارمون ہوتے ہیں جو حمل ٹھہرنے سے روکتے ہیں۔ انہیں 28 دنوں کے حساب سے خاص طریقے سے پیک کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے فلاڈیلفیا میں درج کیے گئے غفلت پر مبنی مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پیک میں موجود گولیاں اس طرح ادل بدل ہوگئیں کہ ہدایات کے مطابق ان کا استعمال مؤثر نہیں رہا۔

اس غلطی کی وجہ سے ایک کمپنی نے 2011 میں گولیوں کے ہزاروں پیک مارکیٹ سے واپس منگوا لیے تھے۔

XS
SM
MD
LG