رسائی کے لنکس

عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی خوشی ہے، ڈاکٹر گل شہناز


ڈاکٹر گل شہناز
ڈاکٹر گل شہناز

لشمنائسز کی نئی دوا پر کام کرنے والی پاکستانی ڈاکٹر شہنازگل کی 'یونیسکو فیلو شپ 2014ء' ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وائس آف امریکہ سے گفتگو۔

ڈاکٹر شہنازگل کا تعلق پاکستان کے پسماندہ علاقے کہروڑپکا سے ہے۔ سماجی رکاوٹوں اورصنفی مشکلات کے باوجود انہوں نے نہ صرف تعلیم حاصل کی بلکہ تحقیق کے میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے لشمنائسز (صحرائی مکھی اور پیراسائٹس کے کاٹے سے لاحق ہونے والی بیماری) پر نینو ٹیکنالوجی کے اطلاق سے نئی دوا تجویز کی ہے۔ ان کی اس تحقیق پر یونیسکونے انہیں فیلو شپ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

وہ دنیا کی ان 15 خواتین میں شامل ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ڈاکٹرشہنازگل نے 'وائس آف امریکہ' سے گفتگو میں بتایا ہے کہ لشمنائسزکے لیے دوا اگرچہ پہلے سے دستیاب ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کے وائرس نے دوا کے خلاف مدافعت حاصل کر لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کی خاص بات یہ ہے کہ جو دوا تیار کی جائے گی اس کے ذیلی اثرات کو محدود کرنے کے لیے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

ڈاکٹرگل کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والدین نے جہاں حصولِ علم میں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، وہیں پاکستان کے اداروں نے بھی انہیں اعلٰی تعلیم دلانے میں معاونت فراہم کی ہے۔

ڈاکٹر گل شہناز کی 'وائس آف امریکہ' کے پروگرام 'ان دا نیوز' میں اسد حسن کے ساتھ تفصیلی گفتگو سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
Interview with Gul Shahnaz
please wait

No media source currently available

0:00 0:11:12 0:00
XS
SM
MD
LG