رسائی کے لنکس

پاکستانی ڈرامے ’پیاس‘ پر بالی وڈ میں فلم بنے گی


اسی شہرت کے عوض پی ٹی وی کے مشہور زمانہ ڈرامے ”پیاس“ پر اب بالی وڈ میں فلم بنے گی۔ اس خبر کی تصدیق خود ڈرامے کے مصنف اصغر ندیم سید نے کی۔ اصغر ندیم سید کے مطابق بالی وڈ کے شہرہ آفاق مصنف اور شاعرجاوید اخترنے ”پیاس“ پر فلم بنانے کی اجازت مانگی ہے۔

پاکستانی ڈرامے شروع ہی سے بھارت میں اتنے مقبول رہے ہیں جتنی بالی وڈ فلمیں پاکستان میں۔

پاکستان ٹیلی ویژن سے رات آٹھ بجے کوئی مقبول ڈرامہ نشرہوتا تو اسے دیکھنے کے لئے صرف پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی گلیاں سنسان ہوجایا کرتی تھیں۔پاکستانی ڈراموں کی پسندیدگی بھارت میں آج بھی برقرارہے۔

اسی شہرت کے عوض پی ٹی وی کے مشہور زمانہ ڈرامے ”پیاس“ پر اب بالی وڈ میں فلم بنے گی۔ اس خبر کی تصدیق خود ڈرامے کے مصنف اصغر ندیم سید نے کی۔

اصغر ندیم سید کے مطابق بالی وڈ کے شہرہ آفاق مصنف اور شاعرجاوید اخترنے ”پیاس“ پر فلم بنانے کی اجازت مانگی ہے۔

اصغرندیم سید کی جاوید اخترسے ملاقات ان کے ممبئی کے دورے میں ہوئی تھی جس کے دوران نصرت ٹھاکر کے ڈائریکٹ کردہ ڈرامے ’پیاس‘ کا ذکر ہوا اور جاوید اخترنے اس ہٹ ڈرامے کو بالی وڈ فلم کی شکل میں پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

پیاس میں عابد علی،عارفہ صدیقی،طاہرہ واسطی ،محبوب عالم نے اہم کردار اد ا کئے تھے۔

XS
SM
MD
LG