رسائی کے لنکس

logo-print

ڈرون حملے میں کم ازکم تین افراد ہلاک


ڈرون حملے میں کم ازکم تین افراد ہلاک

پاکستانی سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ جمعے کے روز افغانستان سے ملحق سرحد کے قریب ایک امریکی ڈورن حملے میں کم ازکم تین مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں نے کہا کہ شمال وزیرستان کے قبائلی ضلع کے مرکزی قصبےمیران شاہ کے قریب ایک ڈرون نے عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی پر میزائل فائر کیے۔

اس ماہ کے شروع میں اسی علاقے میں اس جیسے دو حملوں میں کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حکام کا خیال ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے کئی لیڈر اس علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور وہ اس علاقے کو افغانستان میں حملوں کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG