رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں 2ڈرون حملے، 9 افراد ہلاک


امریکی ڈرون حملوں کے خلاف پشاور میں ایک حالیہ ریلی
امریکی ڈرون حملوں کے خلاف پشاور میں ایک حالیہ ریلی

شمالی وزیرستان میں دو مختلف ڈرون حملوں میں مجموعی طور پر9 افراد ہلاک ہوگئے۔پہلا حملہ میرعلی کے علاقے خیسورمیں واقع ہوا جہاں ایک مکان پر دو میزائل داغے گئے۔
حملے میں چھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ دوسرا حملہ بھی میر علی میں ہی ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جبکہ سینیٹر جان کیری پاکستان میں موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG