رسائی کے لنکس

logo-print

ڈورن حملے میں چار عسکریت پسند ہلاک


پاکستانی عہدے داروں کا کہناہے کہ شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی عہدے داروں نے کہا کہ اتوار کا یہ فضائی حملہ میران شاہ کے نزدیک واقع تبی ٹول خیل گاؤں کے ایک گھر پر کیا گیا۔

امریکہ نے افغانستان سرحد کے ساتھ واقع پاکستانی قبائلی پٹی میں القاعدہ اور طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستانی حکومت سرکاری طورپر ان حملوں پر یہ کہتے ہوئے اعتراض کرتی ہے کہ یہ ان کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ سرکاری طورپر ان حملوں کی تصدیق نہیں کرتا۔

XS
SM
MD
LG