رسائی کے لنکس

ڈرون پروازوں پر ضابطہ، رجسٹریشن کی تجویز


’این بی سی نیوز‘ کی خبر کے مطابق، جولائی میں، نیویارک کے جان ایف کنیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک جیٹ مسافر طیارہ، جس مین 159 مسافر سوار سے، اترتے ہوئے ایک ڈرون سے ٹکراتے ٹکراتے بچا

حکومت امریکہ بہت جلد ڈرون طیاروں کی رجسٹریشن لازم قرار دے دے گی۔ وفاقی اہل کاروں نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اِس اقدام کی ضرورت اِس لیے پیش آ رہی ہے کہ ملک کے چند بڑے ہوائی اڈوں پر سے پرواز کرتے یا اترنے والے ڈرونز اور مسافر طیارے کئی ایک بار ٹکراتے ٹکراتے بچے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، گذشتہ برس سے اب تک پائلٹوں کی جانب سے ڈرون پروازوں کی نشاندہی کے معاملات بڑھ کر دوگنا ہوگئے ہیں، جن میں پائلٹ بردار طیاروں کے قریب سے گزر اور اہم اسپورٹنگ تقریبات کے دوران ٹکر لگتے لگتے بچنا، آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران کام میں حرج کے واقعات شامل ہیں۔

وفاقی ہوابازی انتظامیہ کی سربراہ، مشیل ہورتا نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ یہ اطلاعات مشکل صورت حال کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے بعد، ڈرون اڑانے والوں پر احساس ذمہ داری بڑھے گی۔

ہوابازی کے ادارے کو پائلٹوں کی جانب سے ہر ماہ تقریباً 100 رپورٹس ملتی ہیں، جن میں بتایا جاتا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب ڈرون کو پرواز کرتے دیکھا گیا ہے، جب کہ گذشتہ برس ہر ماہ یہ تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔

’این بی سی نیوز‘ کی خبر کے مطابق، جولائی میں، نیویارک کے جان ایف کنیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک جیٹ مسافر طیارہ، جس مین 159 مسافر سوار سے، اترتے ہوئے ایک ڈرون سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔
ادھر، ’کنزیومر الیکٹرونکس ایسو سی ایشن‘ کی پیش گوئی کے مطابق، آنے والی تعطیلات کے موسم میں 700000 ڈرون فروخت ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG