رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 17 ہلاک


جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 17 ہلاک
جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 17 ہلاک

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بدھ کو مبینہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 17 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

بابو نامی گاؤں میں بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے چھ میزائلوں کا ہدف مشتبہ عسکریت پسندوں کی تربیت گاہ تھی۔ حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

منگل کو شمالی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں کم از کم سات شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ شمالی و جنوبی وزیرستان تک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی رسائی نہیں اس لیے آزاد ذرائع سے ایسے میزائل حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق تقریباً نا ممکن ہے۔

شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملوں میں اضافے اور اس قبائلی علاقے میں پاکستانی فوج کی مبینہ جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد اس علاقے میں سرگرم پاکستانی طالبان کمانڈرحافظ گل بہادر نے فروری 2008ء میں قبائلی جرگے کے توسط سے کیا گیا امن معاہدہ توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG