رسائی کے لنکس

دبئی: 'ایمریٹس' کا 1ء15 ارب ڈالر کے دس 787 طیارے خریدنے کا اعلان


نمائش میں دیگر ایئرلائنز بھی شریک ہیں۔ لیکن، اس سال ایئر شو میں خطے میں پرواز کا سب سے بڑا ادارہ، قطر ایئرویز موجود نہیں ہے، جس کی وجہ قطر اور چار عرب ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تنائو ہے

اتوار کے روز دو سالہ 'دبئی ایئرشو' کا آغاز ہوا، جس موقعے پر ملک نے اپنی قومی ایئرلائن، ایمریٹس نے بوئنگ کمپنی سے 15.1 ارب ڈالر کی لاگت پر 10 ڈریم لائنر 787 طیارے خریدنے کا اعلان کیا۔

نمائش میں دنیا کے سب سے بڑے دفاعی ادارے اپنی عسکری مصنوعات کی تشہیر میں سبقت لینے کے کوشاں ہیں، ایسے میں جب سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنائو زوروں پر ہے۔

نمائش میں دیگر ایئرلائنز بھی شریک ہیں۔ لیکن، اس سال ایئرشو میں خطے میں پرواز کا سب سے بڑا ادارہ، قطر ایئرویز موجود نہیں ہے، جس کی وجہ قطر اور چار عرب ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تنائو ہے۔

ایمریٹس کی جانب سے چند گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بوئنگ کا یہ اعلان سامنے آیا، جب یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ممکنہ طور پر ایئربس سے اے380 طیارے خریدنے کا معاہدہ طے ہونے والا ہے، ایسے میں جب ایئرلائن کے زیادہ تر جہاز اسی کمپنی کے ہیں۔

صحافیوں نے ایمریٹس کے انتظامی سربراہ اور چیرمین احمد بن سعید المکتوم سے بوئنگ کے ساتھ یورپ کے مسابقتی ادارے، ایئربس سے متعلق سوال کیے، خصوصی طور پر اے 350قسم کے طیاروں کے بارے میں۔

بوئنگ بمقابلہ ایئربس

اُنھوں نے کہا کہ ''ہم دو یکساں معیار کے طیاروں میں سے انتخاب کر رہے ہیں''۔ تاہم، ہمیں ایمریٹس کے لیے بوئنگ 787 طیارے ''زیادہ بہتر'' لگے۔ رسد کا آغاز 2022ء سے ہوگا۔

XS
SM
MD
LG