یہ ایئر شو دبئی کے نو تعمیر شدہ المکتوم ہوائی اڈے پر جاری ہے۔ اس نمائش میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ شہری ہوا بازی کی صنعت سے جڑی طیارہ ساز کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان فضایہ نے بھی چین کے تعاون سے تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر نامی لڑاکا طیاروں کے علاوہ ملکی سطح پر تیار ہونے والے مشاق طیارے بھی اس نمائش میں پیش کیے ہیں۔
دبئی کے بین الاقوامی ایئر شو میں پاکستانی لڑاکا طیارے بھی شامل
5
یورپ کی کمپینی ایئر بس کو اپنے جہاز اے۔380 کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ برس ان جہازوں کے پروں میں تکنیکی نوعیت کا سقم سامنا آیا تھا۔
6
یہ ایئر شو دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔
7
نمائش کے پہلے روز امریکہ میں قائم بوئنگ کمپنی کے نئے مسافر طیارے 777ایکس کی باقاعدہ رونمائی ہوئی۔
8
پاکستان فضائیہ کا JF-17 تھنڈر لڑاکا طیارہ دبئی ایئرشو میں فضائی کرتب دیکھا رہا ہے۔۔