رسائی کے لنکس

دبئی: چیچنیا کے راہنما کے قتل کے الزام میں دو افراد کو سزا


The Court of Appeals on Friday denied a request by the owner of beehive radio that he be freed on bail until his appeal hearing, saying his dual citizenship made him a flight risk.
The Court of Appeals on Friday denied a request by the owner of beehive radio that he be freed on bail until his appeal hearing, saying his dual citizenship made him a flight risk.

دبئی کی ایک عدالت نے دو اشخاص کو چیچنیا کے ایک سابق فوجی کمانڈر کے قتل کی منصوبہ بندی کا مجرم ٹہرا کر انہیں 25 سال قید اور اس کے بعد ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کی سزا سنائی ہے ۔

سزا پانے والوں میں سے ایک ایرانی اور دوسرا تاجکستان کا ایک کاروباری شخص ہے ۔ ان دونوں نے جرم سے انکار کیا ہے ۔

پراسیکیوٹرز نے ان دونوں پر مارچ 2009 ء میں دوبئی کے ایک پر تعیش اپارٹمنٹ کمپلیکس کے باہر سلیم یامادا یف پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کی مدد کا الزام عائد کیا ۔

پراسیکیوٹرز نے ایرانی کو وہ ہتھیار دینے کا الزام لگایا تھا جو یامادایف پر فائرنگ کے لیے استعمال ہوا تھا۔ تاجک باشندے پر یامادایف کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یومادایف چیچنیا کا ایک سابق باغی لیڈر تھا جو 1990 کے عشرے کے نصف میں میں روس کے خلاف لڑا تھا لیکن جس نے بعد میں اپنی وفاداری تبدیل کر کے ماسکو کے ساتھ مل گیا تھا اور چیچن فوج میں شامل ہو گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG