رسائی کے لنکس

دبئی: سرعام بوس کنار پربرطانوی جوڑے کی سزا برقرار


دبئی: سرعام بوس کنار پربرطانوی جوڑے کی سزا برقرار
دبئی: سرعام بوس کنار پربرطانوی جوڑے کی سزا برقرار

دبئی کی ایک اپیل کورٹ نے سرعام بوس وکنار پر ایک برطانوی جوڑے کو سنائی جانے والی ایک ماہ قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔

24 سالہ ایمان نجفی ، جو دبئی میں کام کرتے ہیں، اور 25 سالہ شارلٹ لیوس کو پچھلے سال نومبر میں گرفتار کیا گیاتھا۔

امارات سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کی جانب سے ایک ریستوران میں بوس و کنار کرنے کا الزام لگانے کے بعد انہیں نامناسب انداز اختیار کرنے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔

جوڑے کا اصرار ہے کہ وہ بوسہ نہیں تھا بلکہ صرف رخسار کو ہلکا سا چھونا تھا۔

وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے کہاہے کہ جوڑے کاوکیل ، اس فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں ان سے بات چیت کرے گا۔

دبئی میں ،جو برطانوی سیاحوں میں بہت مقبول ہے،بعض سخت اسلامی قوانین نافذ ہیں۔

XS
SM
MD
LG