رسائی کے لنکس

اسرائیل کے وزیرِ اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں: دبئی پولیس


دبئی پولیس نے کہا ہے کہ حماس کے بانی رکن کے حالیہ قتل میں اگر اسرائیل کا ہاتھ ہے تو وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کریں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہہ اگر اسرارئیل اس قتل میں ملوث ہوا تو نیتن یاہو ہی نے اس کی ہلاکت کا حکم جاری کیا ہو گا۔

اسرائیل حکام نے اس قتل کی تصدیق کرنے کا اس میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ شبہ ایک پیشہ ور مجرم گروہ کے ان ارکان پر ہے جن پاس یورپین پاسپورٹ تھے اور جو المبحوح کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔
حماس نے کہا ہے کہ المبحوح کے قاتل ان کے قتل سے کئی دن قبل اسرائیلی وزیر اوزی لینڈاؤ کے ساتھ عرب امارات پہنچے تھے۔

XS
SM
MD
LG